نئی دہلی/ آواز دی وائس
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 425 کروڑ روپے کے مبینہ بینک قرض دھوکہ دہی سے جڑے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دہلی اور مہاراشٹر میں چھاپے مارے۔ یہ معلومات سرکاری ذرائع نے دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، گپتا ایکزِم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ نامی کمپنی کے خلاف جانچ کے تحت کل 10 مقامات (دہلی میں 9 اور پُونے میں 1) پر چھاپے مارے گئے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت درج ای ڈی کا یہ مقدمہ کمپنی، اس کے پروٹرز اور ڈائریکٹرز کے خلاف سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی درج ایک ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ ان پر پنجاب نیشنل بینک (سابقہ ای او بی سی بینک) سے لیے گئے تقریباً 425 کروڑ روپے کے قرض میں ہیرا پھیری کا الزام ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قرض کی رقم کو ملزم کمپنی سے جڑی دیگر کمپنیوں میں غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا گیا۔