منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کو ملی بڑی کامیابی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-11-2025
منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کو ملی بڑی کامیابی
منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کو ملی بڑی کامیابی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی آئیزول سب زونل ٹیم نے میزورم کے آئیزول اور چمپائی، آسام کے کریم گنج کے شری بھومی اور گجرات کے احمدآباد میں ایک ساتھ بڑی چھاپہ مار کارروائی کی۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت کی گئی ہے۔
۔1 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط
ای ڈی کی جانچ میزورم پولیس کی اُس ایف آئی آر پر مبنی ہے جس میں 4.724 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً 1 کروڑ 41 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔ اس معاملے میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جانچ میں کئی اہم مالی روابط سامنے آئے۔
گجرات اور میزورم کی کمپنیوں کا رابطہ
گجرات کی چند کمپنیوں نے میزورم کی کمپنیوں کو سُیوڈو ایفیڈرین ٹیبلیٹس اور کیفین این ہائیڈرس سپلائی کی تھیں۔ یہ دونوں مادّے میتھ ایمفیٹامین بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ میزورم کی کمپنیوں کے تار کولکتہ کی کئی شیل کمپنیوں سے بھی ملے ہیں جو کیفین کی بڑی سپلائی میں شامل تھیں۔
ای ڈی کے مطابق میتھ بنانے میں استعمال ہونے والا پریکَرسر ہندوستان سے میانمار بھیجا جاتا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر میتھ ایمفیٹامین کی غیر قانونی فیکٹریاں چلتی ہیں۔ اس کے بعد تیار ڈرگز کو دوبارہ میانمار سے ہندوستان میں لایا جاتا ہے، جس کا سب سے بڑا راستہ میزورم ہے، جو ایک بہت حساس بین الاقوامی سرحد ہے۔
جانچ میں بڑا مالی انکشاف
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کئی حوالہ آپریٹرز کے کھاتوں میں 52.8 کروڑ روپے کے بھاری لین دین ہوئے ہیں۔ کیش ڈپازٹ بھی آسام، میزورم، ناگالینڈ، مغربی بنگال، تریپورہ اور دہلی جیسے ریاستوں سے کیے گئے تھے۔
ای ڈی کی پوچھ تاچھ ان حوالہ آپریٹرز سے جاری ہے۔ ای ڈی کی چھاپہ ماری میں
۔35 لاکھ روپے نقد
متعدد موبائل/لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیوائسز
اور اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
تمام ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ جاری ہے اور مزید بڑی کارروائیاں ممکن ہیں۔