الیکشن کمیشن نے 54 لاکھ ووٹرز کو اپنے دفاع کا موقع دیے بغیر حذف کر دیا: ممتا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-01-2026
الیکشن کمیشن نے  54 لاکھ ووٹرز کو اپنے دفاع کا موقع دیے بغیر حذف کر دیا: ممتا
الیکشن کمیشن نے 54 لاکھ ووٹرز کو اپنے دفاع کا موقع دیے بغیر حذف کر دیا: ممتا

 



کولکتہ/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز الزام لگایا کہ ریاست میں خصوصی نظرثانی کے دوران مسودہ ووٹر فہرست سے حذف کیے گئے 54 لاکھ نام یکطرفہ طور پر اور انتخابی رجسٹریشن افسران کے اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے نکالے گئے۔
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ حذف کیے گئے ووٹروں کی بڑی تعداد “حقیقی ووٹرز” پر مشتمل تھی، جنہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، کیونکہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے نام کس بنیاد پر فہرست سے نکالے جا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے دہلی میں بیٹھ کر بی جے پی کی تیار کردہ اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نام حذف کیے۔ ان اے آئی سافٹ ویئرز نے ایس آئی آر ڈیٹا میں ناموں کی عدم مطابقت کو بنیاد بنایا۔ یہاں تک کہ ان خواتین کے نام بھی حذف کر دیے گئے جنہوں نے شادی کے بعد اپنا سرنام تبدیل کیا تھا۔” ممتا بنرجی نے یہ بات ریاستی سیکریٹریٹ نبانا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ “منطقی تضاد”  اصل ایس آئی آر جانچ کے عمل کا حصہ نہیں تھا، بلکہ بعد میں صرف ناموں کی کٹوتی بڑھانے کے لیے شامل کیا گیا۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ “بی جے پی–الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ” حتمی ووٹر فہرست سے مزید ایک کروڑ نام حذف کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بی ایل اے-2 کو سماعتوں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی، کیونکہ بی جے پی اپنے کارکنوں کو اس کام کے لیے اکٹھا نہیں کر سکی۔