وادیٔ کشمیر میں مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا دسہرا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2025
 وادیٔ کشمیر میں مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ منایا  گیا    دسہرا
وادیٔ کشمیر میں مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا دسہرا

 



 سرینگر: کشمیری پنڈتوں اور ہندو برادری کی بڑی تعداد نے وادیٔ کشمیر میں مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ دسہرا منایا۔ اس موقع پر شیرِ کشمیر اسٹیڈیم سرینگر میں راون، کمبھکرن اور میگھ ناتھ کے پتلے نصب کیے گئے۔

جمعرات کی شام مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں جمع ہوئے اور آتش بازی کے ساتھ پتلوں کو نذرِ آتش کرنے کی رسم دیکھی۔

یہ تقریب "کدل فاؤنڈیشن" اور "کشمیری پنڈت سنگرش سمیتی" کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ کدل فاؤنڈیشن کے سربراہ سنجے سراف نے کہا: "اگرچہ ہمارے مذاہب مختلف ہیں، لیکن ہم سب ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم سب مذاہب کے تہوار مل جل کر منائیں۔"

دسہرا یا وجے دشمی ہندوؤں کا ایک اہم تہوار ہے جو برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ یہ سالانہ تہوار ہندو برادری دنیا بھر میں بڑی عقیدت و جوش کے ساتھ مناتی ہے اور یہ نو راتوں کے اختتام یعنی نو راترہ کے دسویں دن منایا جاتا ہے۔