ڈی آر ڈی او کی دفاعی شعبے میں بڑی کامیابی،وزیردفاع کی مبارکباد

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2025
ڈی آر ڈی او کی دفاعی شعبے میں بڑی کامیابی،وزیردفاع کی مبارکباد
ڈی آر ڈی او کی دفاعی شعبے میں بڑی کامیابی،وزیردفاع کی مبارکباد

 



نئی دہلی: ہندوستان نے مربوط فضائی دفاعی ہتھیار نظام کا پہلا کامیاب پرواز تجربہ کر لیا ہے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور دفاعی صنعت سے وابستہ اداروں کو مبارکباد دی ہے۔

معلومات کے مطابق، DRDO نے 23 اگست کو تقریباً 12:30 بجے اُڑیسہ کے ساحلی علاقے میں Integrated Air Defence Weapon System (IADWS) کا پہلا پرواز تجربہ کامیابی سے مکمل کیا۔ IADWS ایک کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام ہے، جس میں مکمل طور پر دیسی (swadeshi) ٹیکنالوجی پر مبنی فوری ردعمل دینے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (QRSAM)، انتہائی مختصر فاصلے کی فضائی دفاعی میزائلیں (VSHORADS)، اور اعلیٰ طاقت والی لیزر پر مبنی Directed Energy Weapon (DEW) شامل ہیں۔

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: "IADWS ایک کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام ہے، جس میں مکمل طور پر دیسی فوری ردعمل دینے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (QRSAM)، انتہائی مختصر فاصلے کی دفاعی میزائلیں (VSHORADS)، اور اعلیٰ طاقت والی لیزر پر مبنی Directed Energy Weapon (DEW) شامل ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا: میں IADWS کی کامیاب تیاری پر DRDO، ہندوستانی مسلح افواج، اور دفاعی صنعت سے وابستہ اداروں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔ اس منفرد پرواز تجربے نے ہمارے ملک کی کثیر سطحی فضائی دفاعی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔ یہ دشمن کے فضائی خطرات کے خلاف اہم تنصیبات کے لیے خطے کے دفاع کو مضبوط بنائے گا۔