ممبئی :حج 2026 کے لیے تیس ہزار عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی آج یہاں حج ہاؤس میں کی گئی اس موقع پر،کُل تعدادظاہر نہیں کی گئی یہ اعلان بھی کیاگیا کہ 20 دن کیلئے صرف ساڑھے تین ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں واضح رہے کہ حج 2026 کی درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 7 اگست تھی، جس کے ختم ہونے پر درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی کی گئی جسے ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن بھی کہا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہیں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سالانہ حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ حکومت نے ابھی تک درخواست دہندگان کی کل تعداد نہیں بتائی ہے۔
آج صبح 11.30 بجے کمیٹی روم، حج کمیٹی آف انڈیا، حج ہاؤس میں قرعہ اندازی کی شروعات قرآن کی تلاوت سے ہوئی۔
اس موقع پر ابتداء میں سی ای او شاہنواز نے مطلع کیاکہ وہ عارضی طور پر منتخب کردہ اور انتظار کی فہرست میں شامل درخواست دہندگان کی فہرست اپنی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرے گی، جس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھیجی جائے گی۔ تمام عارضی طور پر منتخب عازمین کو 20 اگست 2025 تک 1,52,300 روپے کی ایڈوانس حج فیس ادا کرنا ہوگی۔حج 2026 کے عازمین کے پاس اپنے سفر کے لیے 17 نامزد امبارکیشن پوائنٹس ہوں گے، جن میں ممبئی،دہلی، چنئی، احمد آباد، بنگلور وغیرہ شامل ہیں۔ موجودہ 17،روانگی پوائنٹس کے علاوہ، وجئے واڑہ کو حال ہی میں فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
آج آن لائن قرعہ اندازی میں 30؍ہزار سے زائددرخواستیں موصول ہوئیں۔ ریزرو کٹیگری میں شامل 3 ہزار 160 عازمین اور 20 دن کے حج کیلئے 3ہزار 540 درخواستیں موصول ہوئیں۔ مجموعی طور پر درخواستیں ایک لاکھ 95ہزار اور 20دن کے حج کیلئے درخواست دہندگا ن کی تعداد 16ہزارہے۔
حج 2026کے لئے 20،اگست کوایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے جمع کرانے کی مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے۔
ایک جانب حج فارم جمع کرانے اور2025حج کی تکمیل اورحجاج کی وطن واپسی سے قبل ہی 2026کے لئے فارم جمع کرانے کے اعلان سے جہاں عازمین پریشان تھے اور مختلف وجوہات کی بناء پر کئی عازمین کے لئے فارم بھرنا مشکل ہوگیا وہیں اب حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے اور یہ ہدایت نامہ ویب سائٹ پربھی ڈال دیا گیا ہے کہ منتخب کئے جانے والے عازمین ِحج ایک لاکھ 2330 روپے کی ایڈوانس رقم 20 اگست تک حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کراسکتے ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ عازمین کواس رقم کا ایک ہفتے میں انتظام کرنا ہوگا ورنہ حسبِ سابق پھرحج کمیٹی اس تعلق سے بھی انتباہ دیتے ہوئے حکمنامہ جاری کرےگی ۔
مرکزی حج کمیٹی کی جانب سےاس تعلق سے یہ جواز بھی پیش کیا گیا ہے کہ رقم جمع کرانےکی ہدایت فارم بھرنے کی تاریخ میں 7 اگست تک کی جانے والی توسیع کے لئےجاری سرکلر میں ہی کردی گئی تھی۔ اس لئےعازمین کو یاددہانی کرائی جارہی ہے کہ وہ اس کا خیال رکھتے ہوئے قرعہ اندازی میں منتخب ہونےکے بعد وقت کے اندر رقم جمع کرادیں۔
یادر ہے کہ کئی عازمین کے لئے یہ مرحلہ طے کرنا دشوار ہوسکتا ہے کیونکہ پہلی قسط کے طور پر لی جانے والی رقم حج کے تقریباًنصف خرچ کے قریب ہوگی ۔
ممبئی اور مہاراشٹر سے 30؍ہزاردر خواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں ریزرو کٹیگری میں 65 سال سے زائد 3 ہزار 150 عازمین اور 20 دن کے حج کے لئے 3 ہزار 540 درخواستیں شامل ہیں جبکہ بلا محرم کے حج پرجانے والی ریاست کی 108 خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب مجموعی طور پرملکی سطح پر درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 95ہزار اور 20 دن کے حج کے لئے درخواست دہندگان کی تعداد 16ہزار ہے۔
درخواستیں کوٹے سے زیادہ ہونے کےسبب جنرل کٹیگری اور 20 دن کے حج کےلئے مختصر مدت موصول ہونے والی دونوں زمروں کی درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ اس لئے کہ جنرل کٹیگری کی جہاں مجموعی طور پردرخواستیں کوٹے سے تقریباً 50ہزار زیاد ہ ہیں تو مختصر مدت یعنی 20 دن کے لئے حج کے خواہشمندعاز مین کی تعداد 16؍ہزار ہے جبکہ ِاس زمرے میں محض 10ہزار سیٹیں ہی ریزرو رکھی گئی ہیں