وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الیکشن لڑ سکتے ہیں ڈاکٹر کفیل خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-01-2022
وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الیکشن لڑ سکتے ہیں ڈاکٹر کفیل خان
وزیراعلیٰ یوگی کے خلاف الیکشن لڑ سکتے ہیں ڈاکٹر کفیل خان

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

 گورکھپور کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان جنہیں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف آئندہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

کفیل خان نے جمعرات کو یہاں حیدرآباد میں اپنی کتاب ’دی گورکھپور ہاسپٹل ٹریجڈی، اے ڈاکٹرز میموئیر آف اے ڈیڈلی میڈیکل کرائسز’ کی رونمائی کے موقع پرآئے ہوئے تھے۔ اسی پروگرام کے دوران انہیں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف گورکھ پور سے الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔

ڈاکٹر خان نے اس سلسلے میں کہا کہ بہت سی سیاسی جماعتیں ان سے رابطے میں ہیں۔ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن میں یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف انتخاب لڑ سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

ڈاکٹر خان نے کہا کہ چندر شیکھر میرےدوست ہیں۔ ہم جیل میں بھی ساتھ تھے۔ میں ان سے بات کروں گا۔

خیال رہے کہ 2017 میں انسیفلائٹس کی وجہ سے 60 سے زائد بچوں کی موت کے نتیجے میں "بدعنوانی اور غفلت کے الزامات" سے انکوائری کمیشن نے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ اس کے کے باوجود کفیل خان کو گزشتہ سال ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔  الہ آباد ہائی کورٹ نے 2021 میں این ایس اے کے تحت الزامات ختم کرنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔