دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر گورو گاندھی کا ہارٹ اٹیک، موت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2023
دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر گورو گاندھی کا ہارٹ اٹیک، موت
دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر گورو گاندھی کا ہارٹ اٹیک، موت

 

جام نگر: معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر گورو گاندھی (41) کی اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا۔ موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی گئی۔ ایم پی شاہ میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر نندنی دیسائی نے بتایا کہ گاندھی نے منگل کی شام 4 بجے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

کارڈیوگرام کے بعد ان کا تیزابیت کا علاج کیا گیا۔ بہتر محسوس کرتے ہوئے وہ گھر واپس چلے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق دو گھنٹے بعد وہ باتھ روم میں بے ہوش ہوگیے۔ ہسپتال لے جانے کے 45 منٹ کے اندر ہی ان کی موت ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیریئر میں دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کیں۔ وہ جی جی ہسپتال، جام نگر، گجرات میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پریکٹس بھی کی۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق وہ بہت نارمل لگ رہے تھے۔ ڈاکٹر گاندھی صحت مند تھے اور طبی دنیا ان کی موت سے صدمے میں ہے۔ 41 سالہ ڈاکٹر گاندھی کی موت حیران کن ہے کیونکہ ماضی قریب میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔