ڈاکٹر ازہری کی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2025
ڈاکٹر ازہری کی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات
ڈاکٹر ازہری کی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات

 



کالی کٹ؍بنگلور (عبدالکریم امجدی ) 
معروف عالم دین مرکز الثقافۃ السنیہ کے سرپرست اور نالج سٹی کے منیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الازہری نے ریاست کرناٹک کے حالیہ دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ سدرامیاں کے ساتھ ایک خصوصی نششت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر ازہری نے شہری ترقی ،اقلیتی فلاح وبہبودکی جامع اور پائیدار ترقی کے حصول میں تعلیم اور کمیونیٹی کو باختیار بنانے جیسے کئی اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرائی ۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر ازہری نے وزیر اعلیٰ کو مرکز نالج سٹی کیرالا کا دورہ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
جوکہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے ذریعہ قائم کردہ ایک عظیم تعلیمی وثقافتی مرکز ہے ۔جو علم پر مبنی ترقی اور سماجی اصلاح میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے وزیر اعلیٰ کے علاوہ متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کی ۔
جن میں جناب ضمیر احمد خان (وزیر برائے وقف اقلیتی بہبود) جناب رحیم خان (وزیر برائے میونسپل ایڈ منسٹریشن )جناب نذیر احمد صاحب (ممبر قانون ساز کونسل ) کے اسماء شامل ہیں ۔ڈاکٹرازہری نے سبھی لیڈرا ن کو مرکز نالج سٹی کے وزٹ کی دعوت پیش کی ۔تاکہ مرکز کیمپس کی جامع تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونیٹی کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات وامور کا خود جازۂ لیں ۔
واضح رہے کہ یہ اعلیٰ سطحی بات چیت تمام خطوں میں مساوی ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومتی اور شہری رہنماؤں کے ساتھ بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے مرکز کے عزائم ومنصوبے کی عکاسی کرتا ہے ۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ملاقات کو اہم اور کامیاب بتایا ۔