تروپتی مندر کے تعلیمی ٹرسٹ کو ایک کروڑ کا عطیہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2026
تروپتی مندر کے تعلیمی ٹرسٹ کو ایک کروڑ کا عطیہ
تروپتی مندر کے تعلیمی ٹرسٹ کو ایک کروڑ کا عطیہ

 



نئی دہلی: وجئے واڑہ کے عقیدت مند تیروملا کمار کنکم میڈلا نے پیر کے روز تروپتی ترو ملا دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے شری وینکٹیشور ودیادان ٹرسٹ کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ شری وینکٹیشور ودیادان ٹرسٹ معاشی طور پر کمزور مگر ذہین طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرتا ہے۔

ٹی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تیروملا کمار کنکم میڈلا نے ٹرسٹ کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔ کنکم میڈلا نے شری وینکٹیشور مندر کے احاطے میں واقع رنگنائیکولا منڈپم میں ٹی ٹی ڈی کے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر لوکناتھم کے حوالے ڈیمانڈ ڈرافٹ (ڈی ڈی) کیا۔ تروپتی ترو ملا دیوستھانم دنیا بھر میں مشہور شری وینکٹیشور سوامی مندر کا سرکاری انتظام و انصرام انجام دیتا ہے۔