نئی دہلی
خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے باعث جمعرات کو ابتدائی کاروبار کے دوران سینسیکس اور نفٹی میں تیزی دیکھی گئی۔بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 440.23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,435.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 137.80 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 24,147.60 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے انٹرگلوب ایوی ایشن، ماروتی سوزوکی، مہندرا اینڈ مہندرا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ہندوستان یونی لیور کے حصص میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پاور گرڈ کارپوریشن، ٹائٹن، انفوسس اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ایشیائی منڈیوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا، جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس تقریباً چار فیصد کی مضبوط بڑھت کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسی طرح چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس بھی معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آیا، تاہم ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔
دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹیں بدھ کے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی تھیں۔