نئی دہلی: گھریلو شیئر بازار میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن گراوٹ رہی۔ عالمی شیئر بازاروں میں کمزوری اور مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معیاری اشاریے بی ایس ای سینسیکس میں 374 پوائنٹس کی گراوٹ آئی، جبکہ این ایس ای نفٹی بھی 141 پوائنٹس کے نقصان میں رہا
۔ 30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس 373.93 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد گر کر 76,570.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت یہ 808.56 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,135.72 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 141.35 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد پھسل کر 23,914.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں ایشین پینٹس، ایچ ڈی ایف سی بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، بھارت الیکٹرانکس اور انفوسس کے حصص میں نمایاں گراوٹ رہی۔