کیا آپ جانتے ہیں کورونا اور ٹیکہ کاری کے تازہ اعداد و شمار؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
کیا آپ جانتے ہیں کورونا اور ٹیکہ کاری کے تازہ اعداد و شمار؟
کیا آپ جانتے ہیں کورونا اور ٹیکہ کاری کے تازہ اعداد و شمار؟

 

 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.20 فیصد ہو گئی ہے۔

اس درمیان ہفتہ کو ملک میں 68 لاکھ 4 ہزار 806 افراد کاویکسینیشن ہوااور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 14 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار 830 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

اس دوران 14 ہزار 667 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33655842 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2283 کم ہو کر ایک لاکھ 59 ہزار 272 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 446 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار بڑھ کر چارلاکھ 58 ہزار 186 ہو گیاہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.46 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.20 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ کیرالہ اس وقت فعال معاملات میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ اب ان کی تعداد 79234 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 7166 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4850742 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 358 مریضوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 31514 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 20524 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 26 مریضوں کی موت سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 140196 ہو گیا ہے۔ وہیں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 7166 کم ہو کر 4850742 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مجموعی طور پر ٹیکہ کاری کے اعداد و شمار 106 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 لاکھ 4 ہزار 806 کورونا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

آج صبح 7 بجے تک کل 106 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 335 ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12830 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 59 ہزار 272 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.46 فیصد ہے۔ دریں اثناء 14607 افراد اکورونا س صحتیاب ہوئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 842 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 35 ہزار 142 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 83 لاکھ 19 ہزار 915 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )