ڈی ایم اطہر عامر نے امرناتھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-07-2025
ڈی ایم اطہر عامر نے امرناتھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا
ڈی ایم اطہر عامر نے امرناتھ یاتریوں کا خیرمقدم کیا

 



آواز دی وائس
امر ناتھ یاترا کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس بار امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمعرات کو امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ گفا کی طرف روانہ ہوگا۔ بدھ کے روز جب امرناتھ یاتریوں کی ایک ٹولی کولگام پہنچی تو ضلع کے ڈپٹی کمشنر اطہر عامر خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے سینئر رہنما رویندر رینہ اور وادی کشمیر کی دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔
اطہر عامر خان اور رویندر رینہ نے کولگام پہنچنے والے امرناتھ یاتریوں پر پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اطہر عامر نے کہا کہ سب کے دلوں میں بے حد خوشی ہے۔ یہاں ہمارے ضلع کی اہم شخصیات اور انتظامیہ کے نمائندے موجود ہیں۔ ہمیں امرناتھ یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے دلی خوشی ہو رہی ہے۔
بی جے پی کے رہنما رویندر رینہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کشمیر وادی پہنچ رہی ہے، اور جموں کشمیر کے لوگ زائرین کا پرتپاک خیرمقدم کر رہے ہیں۔ ہم "کانگڑی" کو تھام کر روایتی طریقے سے ان کا استقبال کر رہے ہیں۔