سماج وادی پارٹی کی تمام اکائیاں تحلیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2022
سماج وادی پارٹی کی تمام اکائیاں تحلیل
سماج وادی پارٹی کی تمام اکائیاں تحلیل

 

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کی تمام اکائیوں کو تحلیل کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے سماج وادی پارٹی کے اتر پردیش صدر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ یہ جانکاری سماج وادی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی ہے۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ قومی، ریاستی، ضلعی ایگزیکٹو سمیت تمام نوجوان تنظیموں، مہیلا سبھا، دیگر تمام سیلوں کے قومی صدر، ریاستی صدر، ضلع صدر کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

ٹویٹ سے بتایا گیا ہے کہ 'سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے فوری اثر سے ایس پی یوپی کو تحلیل کیا ہے۔ پارٹی کے صدر کو چھوڑ کر قومی، ریاستی، ضلعی عہدیداران بشمول قومی صدر، ریاستی صدر، ضلع صدر، پارٹی کی تمام یوتھ تنظیمیں، مہیلا سبھا اور دیگر تمام سیل کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

 

اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی کی تنظیم نو کو لے کر یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔ 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو بی جے پی کے سامنے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 255 سیٹیں حاصل کیں، جب کہ ایس پی کو 111 سیٹیں ملیں۔سماج وادی پارٹی نے آر ایل ڈی سمیت کئی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا تھا، لیکن اکھلیش یادو کی یہ حکمت عملی بھی کام نہ آئی۔آر ایل ڈی نے 8 سیٹیں جیتیں۔

اس کے ساتھ ہی ایس پی کی دوسری اتحادی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے 6 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس کو 2 اور بی ایس پی نے صرف 1 سیٹ جیتی۔