پریکشا پے چرچا: پی ایم کا خاص پروگرام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2021
آج شام سات بجے ہوگی ملاقات
آج شام سات بجے ہوگی ملاقات

 

 

وزیراعظم آج شام سات بجے ’پریکشا پے چرچا‘ کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ گفتگو کریں گے وزیراعظم نریندر مودی آج شام سات بجے پریکشا پہ چرچا کے دوران طلبائ‘ اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔ کووڈ-اُنیس وبا کے سبب عائد پابندیوں کی وجہ سے پہلی بار یہ بڑا پروگرام ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔

پریکشا پہ چرچا پروگرام کے دوران وزیراعظم امتحان میں کسی ذہنی دباﺅ کے بغیر شامل ہونے اور اس کی تیاری کرنے کے سلسلے میں نظریات اور تجاویز پیش کریں گے۔

 ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ایگزام واریئرس‘ والدین اور اساتذہ کے ساتھ یہ ایک یادگاری تبادلہ خیال ہوگا‘ جس میں بہت سے موضوعات پر مختلف دلچسپ سوالات‘ ایک نئے انداز میں کئے جائیں گے۔

MyGov اس سال 17 فروری سے 14مارچ کے درمیان نویں سے بارہویں کلاس کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کےلئے مختلف موضوعات پر 

پلیٹ فارم پر آن لائن تحریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیاتھا۔

 

تعلیم کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ پریکشاپہ چرچا پروگرام سے ،طلبہ کو امتحان کی وجہ سے ہونے والے ذہنی دباو سے نمٹنے اور اپنے حوصلے کو بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ایسا پہلی مرتبہ ہے جب 81 ملکوں کے طلباءنے تخلیقی‘ تحریری مقابلے میں بھی شرکت کی ہے۔

 ایک ماہرتعلیم سرویش مشرا سے بات کی جنہوں نے کہاکہ پریکشا پہ چرچا، طلبہ کےلئے ایک زبردست موقع ہے کہ وہ اپنی پڑھائی لکھائی کی مہارت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

 پریکشا پہ چرچا، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں نوجوانوں کےلئے ذہنی دباو سے آزاد ماحول بنانے کے مقصد سے ایک بڑی پہل،ایگزام واریئر کا حصہ ہے۔۔

 اس سالانہ پروگرام میں جس کا کافی انتظار رہتا ہے، وزیراعظم، اسکول طلبہ، اساتذہ اور والدین کے ساتھ غوروغوض کریں گے۔

پریکشا پہ چرچا پروگرام کو ٹی وی چینلوں اور اُن کے فیس بک اور یوٹیوب چینلوں

 نریندرمودی EduMinofIndia ، pmoindia، Pibindia، دوردرشن نیشنل، MyGov India، ڈی ڈی نیوز، راجیہ سبھا ٹی وی اور SwayamPrabha  سمیت ڈیجیٹل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ اب تک کی پہلی ورچوئل پریکشا پر چرچا 2021 ایک ولولہ انگیز بات چیت ہونے والی ہے جس میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔

 آج صبح ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ آپ ایک ایگزام واریئرس،والدین یا ٹیچر ہوسکتے ہیں، اس بات چیت میں ہرایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم امتحانات کو ذہنی دباو سے آزاد بنائیں۔