مایوسی ہوئی... پاک بےنقاب مشن پر گئے ششی تھرور نے یہ کیوں کہا؟

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-05-2025
مایوسی ہوئی... پاک بےنقاب مشن پر گئے ششی تھرور نے یہ کیوں کہا؟
مایوسی ہوئی... پاک بےنقاب مشن پر گئے ششی تھرور نے یہ کیوں کہا؟

 



آواز دی وائس
دہشت گردوں کی پناہ گاہ رہا پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہونے جا رہا تھا، مگر کولمبیا میں ہندوستانی وفد کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وفد کی قیادت کر رہے ششی تھرور نے کہا کہ ہمیں کولمبیا سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ "آپریشن سیندور" کے دوران پاکستان میں مارے گئے دہشت گردوں پر افسوس کا اظہار کرے گا۔ یہ وہی کارروائی تھی جس میں ہندوستانی فوج نے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، اور اس میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
تھرور نے مزید کہا کہ ہم کولمبیا کی حکومت کے ردعمل سے کچھ مایوس تھے، کیونکہ اس نے دہشت گردی کے شکار افراد سے ہمدردی جتانے کے بجائے پاکستان میں حملے کے بعد ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہندوستان صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کر رہا ہے۔ ہم نے کولمبیا سے صورتحال کی تفصیل سے بات چیت کی اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ مکالمہ ہوا۔ جیسے کولمبیا نے کئی دہشت گرد حملے سہے ہیں، ویسے ہی ہندوستان نے بھی پچھلے چار دہائیوں میں بڑی تعداد میں دہشت گردانہ حملے برداشت کیے ہیں۔
ششی تھرور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ چین، پاکستان کو 81 فیصد دفاعی ساز و سامان فراہم کرتا ہے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "دفاع" ایک نرم لفظ ہے، پاکستان کے زیادہ تر فوجی ہتھیار دفاع کے لیے نہیں بلکہ حملے کے لیے ہوتے ہیں۔ ہمارا اصل مسئلہ پاکستان کی طرف سے پھیلائی جا رہی دہشت گردی سے ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ششی تھرور کی قیادت میں یہ وفد پاناما اور گیانا کے دورے کے بعد جمعرات کو کولمبیا پہنچا۔ بگوٹا میں قیام کے دوران، وفد نے کانگریس کے ارکان، وزراء، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے اہم افراد سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں شرفراز احمد (جھارکھنڈ مکتی مورچہ)، جی ایم ہریش بالیوگی (تیلگو دیشم پارٹی)، ششاک منی ترپاٹھی (بی جے پی)، بھوونیشور کلیتا (بی جے پی)، میلند دیوڑا (شیوسینا)، تیجسوی سوریہ (بی جے پی) اور امریکہ میں ہندوستان کے سابق سفیر ترن جیت سنگھ سندھو شامل تھے۔