دلجیت دوسانجھ نے نیٹ مظاہرین کی حمایت کی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2026
دلجیت دوسانجھ نے نیٹ مظاہرین کی حمایت کی
دلجیت دوسانجھ نے نیٹ مظاہرین کی حمایت کی

 



نئی دہلی: گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نیٹ (NEET) امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے حکام سے ان کے مطالبات پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بینر تلے پیر کو نئی دہلی میں "چلو پارلیمنٹ" مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں مظاہرین نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے، پرچہ لیک معاملے اور تعلیمی شعبے میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا اور مارچ روکنے کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا۔

اس معاملے پر پہلے بھی دلجیت دوسانجھ سے رائے پوچھی گئی تھی، لیکن انہوں نے خود کو یہ کہتے ہوئے اس سے الگ رکھا تھا کہ وہ ’’ایک فنکار ہیں، سیاسی رہنما نہیں‘‘۔ تاہم منگل کو اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے لکھا، ’’آج جو کچھ ہوا وہ بہت غلط تھا۔ طلبہ کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ طلبہ کے مطالبات سنیں۔‘‘ دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ 2020 کے کسان تحریک کی حمایت کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید اور قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کے مطابق انہیں کئی مرتبہ ’’ملک مخالف‘‘ بھی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے پہلے بھی کئی بار ملک مخالف کہا جا چکا ہے۔ اب بھی مجھے معلوم ہے کہ پھر ایسا کہا جائے گا۔ کسان تحریک کے بعد مجھے بہت سی تنقیدوں اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن کے بارے میں میں آج بھی کھل کر بات نہیں کر سکتا۔‘‘