دلیپ کمار کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2021
گھر واپسی
گھر واپسی

 

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات ہندی فلموں کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کو معمول کے چیک اپ کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، انہیں گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔دلیپ کمار کو اُن کے معمول کے طبی معائنے کے لیے ایک دن قبل ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا گیا۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے اب دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں اور اب ہم اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔