راوت کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-12-2021
  راوت کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری
راوت کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

تمل ناڈو کے کنور میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی جان گنوانے والے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے جسد خاکی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکھے گئے ہیں۔

سی ڈی ایس بپن راوت کی قیام گاہ پر ان کی جسد خاکی آخری دیدار کے لیے رکھی گئی ہے۔ انہیں خراج عقیدت ددینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔

سب سے پہلے تینوں فوج کے سربراہان نےانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

انہیں خراج تحسین پیش کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، دہلی کے ایل جی انل بیجل، وزیر داخلہ امت شاہ، ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر سمیت کئی لیڈر یہاں پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

AWAZURDU

اجیت ڈوبھال

 

قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال نے بھی سی ڈی ایس جنرل بنپ راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وہیں مختلف مذہبی رہنماوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ جن میں آل انڈیا امام کونسل کے صدر مولانا عمیر احمد الیاسی نے ان کی جسد خاکی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا، "یہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم سب بہت اداس ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فوج کے لیے کام کیا۔ چین کے معاملات ہوں یا پاکستان کے معاملات، ہر محاذ پر مضبوطی سے سامنا کیا۔ انہیں اپنی آبائی سرزمین سے بھی بے پناہ لگاؤ تھا۔‘‘

 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ انہوں نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے علاوہ کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بھی آنجہانی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔