نئی دہلی: ٰمعروف اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو انتقال کر گئے تھے ۔ ممبئی میں واقع اپنے گھر پر انہوں نے آخری سانس لی۔ دھرمیندر کے انتقال کے بعد پورا خاندان غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ اب بدھ کی صبح دھرمیندر کی راکھ گنگا میں وسرجت کی گئی۔ دیول فیملی کو ہریدوار میں دیکھا گیا۔ اس موقع پر سنی دیول، بوبی دیول کے ساتھ دیگر گھر والے بھی موجود تھے۔
دھرمیندر کی راکھ سنی دیول کے بیٹے کرن نے گنگا میں بہائی۔ اس کے بعد وہ ہوٹل گئے اور وہاں سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس دوران سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کو دیول خاندان ہریدوار پہنچا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں سنی دیول کو ہوٹل کی بالکونی میں چائے پیتے دیکھا گیا تھا۔
#SunnyDeol's fiery message to the paparazzi😡 A powerful moment that shows where his priorities lie🙏
— Mr Prabh Deol (@Movie_flix1) December 3, 2025
Have you guys sold your shame?
" पैसे चाहिए तेरे को कितने पैसे चाहिए "
Sunny's anger is totally justified, Some time celebrities just need to be human 😞
Respect the family… pic.twitter.com/q9mUZmVDIP
اسی دوران سنی دیول کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ پیپرازی پر غصہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سنی دیول فوٹوگرافروں کو ڈانٹتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ غصے میں وہ پیپرازی کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "کیا آپ لوگوں نے شرم بیچ کھائی ہے؟ پیسے چاہئیں تمہیں؟ کتنے پیسے چاہئیں؟ یہ ویڈیو ہر کی پوڑی کا بتایا جا رہا ہے۔ سنی غصے میں کیمرہ بھی چھیننے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے بھی سنی دیول پیپرازی پر غصہ ہو چکے ہیں۔ اس وقت پیپرازی سنی دیول کے گھر کے باہر بیٹھے تھے جب دھرمیندر کی طبیعت انتہائی خراب تھی۔ سنی نے غصے میں ان سے کہا تھا: "آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ آپ کے بچے ہیں، اور آپ یہاں بس ویڈیو بنانے آ جاتے ہو۔" اس کے بعد پیپرازی ان کے گھر کے باہر سے ہٹ گئے تھے۔