اس مرتبہ کی یوم جمہوریہ پریڈ میں میں پاکستان کی کراچی بندرگاہ ہندوستان کے طیاروں کی مار سے تباہ ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پرراج پتھ پرہونے والی بحریہ کی جھانکی میں عوام اس تاریخی فتح کے منظرکے شاہد بنیں گے- واضح رہے کے 1971 کی جنگ میں ہندوستانی افواج نے مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کے بعد مغربی پاکستان کی کراچی بندرگاہ کو بھی تباہ کر دیا تھا-
بحریہ کے ترجمان کمانڈر وویک مادھوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی بحریہ1971 کی جنگ میں پاکستان پر فتح کو گولڈن ایئر کے طور پر منارہی ہے۔
اس جنگ میں بحریہ نے پاکستان کی کراچی بندرگاہ تباہ کرکے فتح میں اہم کردارادا کیا۔