۔7 جون کے بعد تباہی! بابا وانگا کی پیشگوئی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-06-2025
۔7 جون کے بعد تباہی! بابا وانگا  کی  پیشگوئی
۔7 جون کے بعد تباہی! بابا وانگا کی پیشگوئی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
کیا آپ بھی آنے والے وقت کو لے کر فکرمند ہیں؟ کیا آپ کو بھی کسی انہونی کا اندیشہ محسوس ہو رہا ہے؟ آج کل ہر طرف ایسی باتیں ہو رہی ہیں جو ہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ کچھ ایجنسیوں کی رپورٹس، خلا نوردوں کی سرگرمیاں اور موسمی ماہرین کی وارننگز، سب ایک ہی سمت اشارہ کر رہی ہیں۔ اور یہ سمت کسی نہ کسی طرح بلغاریہ کی مشہور پیش گو، بابا وینگا کی 2025 سے متعلق پیش گوئیوں سے میل کھاتی نظر آ رہی ہے۔
یہ سب باتیں ہمیں کیوں ڈرا رہی ہیں؟ ذرا سوچیے، دنیا پہلے ہی دو بڑے جنگوں کی لپیٹ میں ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھی تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ البتہ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فی الحال امن ہے، جو کسی حد تک راحت کی بات ہے۔
۔7 جون 
لیکن آخر 7 جون 2025 کے بعد ایسا کیا ہونے والا ہے جس نے لوگوں کو بے چین کر دیا ہے؟ ماہرینِ نجوم کے مطابق اسی دن مریخ سیارہ اپنی پوزیشن بدلنے والا ہے۔ نجومیات میں مریخ کو جنگ، غصے، حادثات اور آگ کا سیارہ مانا جاتا ہے۔ اب جب مریخ اپنی پوزیشن  بدلے گا تو کئی لوگ اسے آنے والے وقت کے لیے ایک نحوست کی علامت تصور کر رہے ہیں۔
تو کیا واقعی 7 جون 2025 کے بعد کچھ بڑا ہونے والا ہے؟ یا یہ سب صرف اتفاق ہے؟ اور سب سے حیران کن بات ہے بابا وینگا کی اس دن سے جڑی پیش گوئی۔
بابا وینگا کون تھیں؟
بابا وانگا  بلغاریہ کی رہنے والی ایک نابینا خاتون تھیں، جن کا جنم 1911 میں ہوا۔ کم عمری میں ان کی بینائی چلی گئی، لیکن کہا جاتا ہے کہ خدا نے ان کی آنکھوں کی روشنی لے کر انہیں مستقبل دیکھنے کی صلاحیت دے دی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی عالمی واقعات کی ایسی پیش گوئیاں کیں جو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔
چاہے قدرتی آفات ہوں یا سیاسی ہلچل، ان کی متعدد باتیں سچ ہو چکی ہیں۔ 1996 میں ان کا انتقال ہو گیا، لیکن ان کی پیش گوئیاں آج بھی دنیا کو حیران کرتی ہیں۔
۔7 جون 2025 — ایک خاص اور پر اسرار تاریخ
ماہرینِ نجوم کے مطابق، 7 جون کو سیاروں کے سپہ سالار مریخ کا داخلہ "سنگھ راشی" (برج اسد) میں ہونے جا رہا ہے۔ نجوم میں مریخ کو طاقت، ہمت، غصے اور جنگ کا نمائندہ مانا جاتا ہے، جبکہ برج اسد قیادت، غرور اور اختیار کی علامت ہے۔
یہ تبدیلی دنیا بھر میں سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالات بڑے عالمی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔
بابا وانگا کی وہ پیش گوئیاں جو 7 جون کے بعد سچ ہو سکتی ہیں
دنیا دو حصوں میں بٹ جائے گی — ایک جدید ٹیکنالوجی میں ڈوبی ہوئی، اور دوسری روحانیت میں کھوئی ہوئی۔
جنوبی نصف کرے میں ایک زوردار دھماکہ ہوگا — "ساؤتھ اٹلانٹک میگنیٹک اینوملی" ماہرین کو پہلے ہی خوفزدہ کر رہا ہے۔ بابا وینگا نے کہا تھا کہ "نیچے سے اٹھنے والا دھواں سب کو دہلا دے گا"۔
پانی میں زہر گھل جائے گا اور ایک نئی بیماری پیدا ہوگی — ماہرین کا کہنا ہے کہ جون 2025 کے بعد پانی سے پھیلنے والے وائرس اور فنگس نئی وباؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔
پورب کا ملک روحانیت سے مغرب کو روکے گا
بابا وانگا  نے کہا تھا کہ مشرق کا ایک ملک اپنی روحانی طاقت سے مغرب کی چیلنجز کو روکے گا۔ جب ہم اس بات پر غور کرتے ہیں، تو ہمارے ذہن میں فوراً "ہندوستان" کا نام آتا ہے، جو صدیوں سے روحانیت کا گہوارہ رہا ہے — یوگا، دھیان اور ویدک علوم کا مرکز۔ آج کا ہندوستان صرف روحانی نہیں بلکہ ٹیکنالوجی میں بھی عالمی سطح پر اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ اسپیس سے لے کر سافٹ ویئر تک ہر شعبے میں ترقی کے جھنڈے گاڑے جا رہے ہیں۔
کیا ہندوستان 2025 کے بعد دنیا کی قیادت کرے گا؟
دنیا آج کئی مشکلات کا شکار ہے — سیاسی کشیدگی، اقتصادی عدم استحکام، اور ماحولیاتی بحران۔ ایسے میں جون 2025 کے بعد، ماہرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔
ہم اکثر پیش گوئیوں کو بس ایک کہانی سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں، لیکن بابا وانگا کی چند باتیں ایسی درست ثابت ہوئیں کہ انہیں نظر انداز کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب جب بات ہو رہی ہے 7 جون 2025 کی، تو دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہے — جو ہمیں صرف باہر سے نہیں، اندر سے بھی تیار ہونے کی دعوت دیتا ہے۔