قرآن کی بے حرمتی کرنا آزادی رائے نہیں : آغا مہدی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2023
قرآن کی بے حرمتی کرنا آزادی رائے نہیں : آغا مہدی
قرآن کی بے حرمتی کرنا آزادی رائے نہیں : آغا مہدی

 

نئی دہلی (پریس ریلیز) 

  گزشتہ شب دارالعلوم امدادیہ شاہین باغ کے زیر اہتام تقدس قرآن عظیم کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،

پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق اورنظامت مفتی منصور قاسمی نے کی او ردوسری نشست کی صدارت مولانا محمودالحسن مہتمم مدرسہ تجوید القرآن آزاد مارکیٹ دہلی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کانفرنس کے سرپرست اور منتظم مفتی افروز عالم قاسمی نے انجام دیے ۔

  حجۃ الاسلام آغا مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ جمہوریہ ایران آیت اللہ علی خامنہ ای ، مولانا محمد صادق حسینی ،مفتی عبدالرازق جنرل سکریٹری جمعیت علما ء ہند ،صوبہ دہلی ،انعام الرحمن جماعت اسلامی ہند،مولانا اظہر مدنی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہنداور مفتی احمد نادرالقاسمی مفتی اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا وغیرہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔پروگرام کے افتتاح سے قبل شال پوشی کے ذریعہ تمام مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔حجۃ الاسلام آغا مہدی مہدوی پور نمائندہ ولی فقیہ جمہوریہ ایران نے عظمت قرآن اور اعجازقرآنی پر تفصیلی گفتگو اور موجودہ دور میں حفظ قرآن ،تفسیر قرآن اور تجوید قرآن کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی انہوں نے اس موقع پر قرآن مقدس کے خلاف صہیونی طاقتوں کی سازشوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ہم تمام مذاہب کے مقدس کتابوں کی تعظیم کرتے ہیں قرآن کی بے حرمتی کرنا آزادی رائے نہیں بلکہ ایک طرح کی دہشت گردی ہے اس کے خلاف تمام حکومتوں کو سخت قانون بنانا چاہیے تاکہ کوئی بھی قرآن مقدس کی بے حرمتی کی جرأت نہ کر سکے ۔آغا مہدوی پور نے اس کانفرنس کی انعقاد پر الامدادیہ ٹرسٹ ،مفتی افروز عالم قاسمی اور قاری عرفان اصغری کا شکریہ بھی اد اکیا۔آغا مہدی مہدوی پور کے خطاب کی ترجمانی مولانا صادق حسینی نے کی ۔ڈاکٹر سید فاروق نے حافظ ہونے والے طلبا کو انعامات سے نوازا اور قرآن کے تقدس پر منعقدہ اس پروگرام کو اہم اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔کانفرنس کے منتظم اور سرپرست مفتی افروز عالم قاسمی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ساری انسانیت اور تمام طبقوں کی رہنمائی کا راستہ ہموار کرنے کا ذریعہ ہے ہردور میں اتحاد علماء امت نے قرآن و حدیث کی روشنی میں انقلاب برپا کیا ہے پوری دنیا کے انسانوں کے دلوں کو مجتمع کرنے کا واحد ذریعہ قرآن کریم ہے ۔

مولانا محمود الحسن مہتمم مدرسہ تجوید القرآن نے دارالعلوم امدادیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حافظ ہونے والے بچوں کی دستاربندی کو علمی سرفرازی قرار دیا ۔اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم امدادیہ کے طلبا  محمد ارحان،محمد ارحم ولد جاوید،محمد حسین ولد محمد سہیل ،محمد انظر ولد مہرالدین،اور محمد عمر ان ولد محمد فاروق کی دستار بندی کے علاوہ تسہیل القرآن مؤلف مولانا انوار قاسمی اور قرآن اور مستشرقین مؤلف حجۃ الاسلام آقائی ڈاکٹر احسن زمانی کتابوں کا اجرا بھی عمل میں آیا۔مفتی عبدالرازق جنرل سکریٹری جمعیت علما ء ہند ،صوبہ دہلی ،انعام الرحمن جماعت اسلامی ہند،مولانا اظہر مدنی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہنداور مفتی احمد نادرالقاسمی مفتی اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا وغیرہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اورقرآن کی عظمت اور حفظ قرآن کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔آخر میں الامدادیہ ٹرسٹ کے ڈائرکٹر اور تقدس قرآن کانفرنس کے کنوینر قاری عرفان اصغری نے مختلف مکاتب فکر اور تنظیموں سے تشریف لائے تمام مہانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود رہی ۔اہم شرکاء میں محمد ریحان خاں،عبدالرب کریمی،مولانا خورشید عالم قاسمی ،مولانا عبدالجبار مظاہری،قاری محمد فیضان،قاری ارشاد ،قاری عبدالوہاب،جاوید بھائی،حاجی نور محمد،رئیس الدین سیفی،مولانا محمد عالم،مولانا محمد فاروق امام مسجد فردوس،مولنا محمد عالم قاسمی امام مسجد فاطمہ،قاری محمدغفران ،اسعد ربانی،وقار عادل ،خضر عادل ،پردھان جی محمد عرفان بٹو،مولانا محمد اشفاق ،حافظ شاہ عالم وغیرہ شامل ہوئے ۔دعا اور کلمات تشکر پر کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔