دیوبند: مشرف علی نے کی شیو لنگ کی پوجا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-09-2022
 دیوبند: مشرف علی نے کی شیو لنگ  کی پوجا
دیوبند: مشرف علی نے کی شیو لنگ کی پوجا

 



 

دیوبند:ہندوستان مذہبی تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ امن سے رہتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص دوسرے مذہب کے رسم و رواج  کے ساتھ عمل کرتا ہے۔

 ایسا ہی کچھ اتر پردیش کے دیوبند علاقے میں دیکھنے کو ملا۔ یہاں راؤ مشرف علی پنڈیر نامی شخص نے شیو مندر میں جاکر منتر کے ساتھ شیولنگ کا جل ابھیشیک کیا، یعنی انھوں نے شیولنگ پر جل چڑھایا۔

راؤ مشرف راشٹریہ مسلم منچ کے ضلع کنوینر ہیں۔ شیولنگ کو پانی چڑھانے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

راؤ مشرف علی نے کہا، 'ہم نے جل ابھیشیک کیا ہے۔ بھگوان بھولے ناتھ کا کرم ہم سب پر ہو۔ میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں بھائی چارہ اور امن قائم ہو۔

 خیال رہے کہ مسلم راشٹریہ منچ کے ضلع کنوینر راؤ مشرف پنڈیر جو ماضی میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے اور اپنے بیان بازی کی وجہ سے خبروں میں تھے، اب انہوں نے شیولنگ پر جل ابھیشیک کیا ہے۔

ویڈیو میں راؤ مشرف کے بیان کے بعد لوگ اس پر طرح طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔

راؤ مشرف پہلے بھی جئے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے لگا کر خبروں میں رہ چکے ہیں۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران راو مشرف نے وارانسی میں امیدواروں کے لیے مہم بھی چلائی تھی۔