دیوبند:جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ممبر شپ مہم
ممبر شپ مہم

 

 

 دیوبند (فیروز خان) جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آج بھی محلہ خانقاہ میں ممبر سازی مہم جاری رہی،چونکہ اس وقت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند و امیر الہند کے حکم کے مطابق پورے ملک ہندوستان میں ممبر سازی زور و شور سے چل رہی ہے، اسی سلسلہ میں محلہ خانقاہ میں ایک ممبرسازی کا کیمپ لگایا گیا جس کے اندر اہلیان شہر دیوبند خصوصاً محلہ خانقاہ کے لوگوں نے بڑی دلچسپی سے ممبرسازی مہم میں ساتھ دیا، اور ممبر بننے اور بنانے کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

اس موقع پر حاجی محمد یاسین صدر جمعیۃ علماء دیوبند نے اپنے تمام رفقاء و اراکین جمعیۃ علماء دیوبند کی خدمات کو سراہا اور مزید ممبرسازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا۔ مولانا قاری محمد فوزان خزانچی جمعیۃ علماء دیوبند نے بڑے ہی والہانہ انداز میں ممبر بننے والوں کا استقبال کیا اور انہیں جمعیۃ علماء ہند کے موجودہ کارناموں سے آگاہ کیا۔

قاری محمد فوزان نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند مظلوموں کا بلا کسی مذہب و ملت ساتھ دینے والی واحد جمعیۃ ہے جو ہر موقع پر ہر ایک کے ساتھ ہمدردی اور غمگساری کا معاملہ کرتی ہے۔ اس ممبرسازی مہم کا آغاز مفتی خادم حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اس طرح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمارے اکابر کی فعال اور مؤثر جماعت ہے جو ہر نازک موقع پر ملتِ اسلامیہ ہند کی خصوصاً اور عام طور پر برادرانِ وطن کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل کر کے ملک کے اندر امن اور بھائی چارگی کے قیام کو فروغ دیتی رہتی ہے۔

،لہٰذا اس موقع پر اس جمہوری ملک کے اندر سروں کی طاقت اور افراد کی قوت دیکھی جاتی ہے، ہم نے اس وقت میں جمعیۃ علماء شہر و دیہات دیوبند سے کم و بیش چالیس ہزار جانثار ممبران جمعیۃ علماء ہند کو تشکیل دے کر کے جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں کو قدم بہ قدم آگے بڑھاتے ہوئے مولانا ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کو یہ یقین دہانی عملی طور پر دلانی ہے کہ آپ اپنے اِس حسین سفر اور کارکردگی خدمتِ خلق میں تنہا نہیں بلکہ ہم خدام آپ کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل کر کے جمعیۃ کے ہر پیغام کو گلی در گلی، شہر در شہر اور پورے ملک تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر مولانا مسرور احمد قاسمی کار گزار صدر جمعیۃ علماء دیوبند نے مزید یکجہتی اور مکمل توجہ کے ساتھ ممبر سازی میں حصہ لینے کو بیان کو۔ تمام اراکین نے یہ عزمِ مصمم کیا کہ ہم ہر موقع پر جمعیۃ کے میدان کو وسیع تر قرار دیں گے تاکہ ہم اس ملک کے ا ندر تنگ نظری کا سامنا نہ کر سکیں۔اس موقع پر مولانا مفتی سید امجد مدنی نائب صدر، مفتی سید خبیب الحسنی، مولانا مسعود نائب صدر، قاری مظاہر حسن، محمد عارف، حافظ سید ندیم اطہر سکریٹری، مفتی محمد اخلاق قاسمی آرگنائزر، فخر الدین احمد انصاری، محمد ندیم، حافظ محمد عثمان سلمان، محمد تنویر، محمد طیب، محمد ریّان کے علاوہ معزز اراکین نے شرکت کی۔ آخر میں مفتی خادم حسین قاسمی جنر ل سکریٹری جمعیۃ علماء دیوبند نے اس بات کی وضاحت کی کہ ٹرم ۲۲-۱۲۰۲ء کی ممبرسازی ۵۱/ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ ممبر سازی کے فارم ۶۱/ستمبر سے ۰۳/ستمبر تک جمع کرنے ہوں گے۔ لہٰذا تمام لوگ اپنی تمام تر مصروفیات پر جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی کو ترجیح دیں اور مفتی خادم حسین قاسمی نے تمام نئے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔