سہارنپور کی مسجد کا انہدام: ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کا حکم

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2026
 سہارنپور کی مسجد کا انہدام: ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کا حکم
سہارنپور کی مسجد کا انہدام: ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کا حکم

 



نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ نے سہارنپور کے کلکٹریٹ احاطے میں واقع ایک مسجد کو ہٹائے جانے کے خلاف دائر رٹ عرضی پر اتر پردیش حکومت کو تین ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جسٹس روہت رنجن اگروال نے ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 12 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔ عدالت نے اس وقت تک 6.41 کروڑ روپے کے جرمانے کی وصولی پر بھی روک لگا دی ہے۔

آئین ہند کے آرٹیکل 227 کے تحت وکیل محمد تنویر احمد کی جانب سے دائر اس عرضی میں سہارنپور کے سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے 16 جولائی 2026 کو جاری کیے گئے حکم اور سہارنپور کے ضلع جج کی جانب سے 2 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

رٹ عرضی میں سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے اتر پردیش حکومت اور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کے مولوی عبد الحمید کو فریق بنایا گیا ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں افسران کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات ان کے قانونی اختیار اور دائرۂ اختیار سے باہر ہیں۔