مردم شماری میں قبائلی مذہبی عقائد کو شامل کرنے کا مطالبہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2025
مردم شماری میں قبائلی مذہبی عقائد کو شامل کرنے کا مطالبہ
مردم شماری میں قبائلی مذہبی عقائد کو شامل کرنے کا مطالبہ

 



تریپورہ: اگر تلا: قبائلی حقوق کے قومی پلیٹ فارم (AARM) نے ہندوستان کے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کو ایک خط لکھ کر ملک میں ہونے والی آئندہ مردم شماری میں ایک الگ خانہ شامل کرنے کی اپیل کی ہے، جس کے تحت قبائلی مذہبی عقائد کا اندراج ممکن ہو سکے۔

پلیٹ فارم کے صدر جتیندر چودھری نے اپنے خط میں لکھا کہ چونکہ مختلف قبائلی برادریوں کے اپنے مخصوص عقائد اور روایات ہیں، اس لیے مردم شماری کے فارم میں "درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل/ قبائلی مذہبی عقیدہ" کے عنوان سے ایک علیحدہ خانہ شامل کرنا مناسب اور منصفانہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا: مردم شماری ڈیجیٹل لائبریری کے سی-01 کالم میں مذہبی برادریوں کے لحاظ سے آبادی کا شمار چھ بڑے مذہبی طبقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ تریپورہ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف چودھری نے بدھ کے روز لکھے گئے اپنے خط میں کہا: اس جدول میں ہندو، مسلم، عیسائی، سکھ، بدھ اور جین مذہب کے ماننے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب اور عقائد کو دیگر مذاہب اور نظریات (ORP)کے زمرے میں ڈال کر ایک مشترکہ آبادی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ چودھری کے مطابق، 2011 کی مردم شماری میں درج فہرست ذات، قبائل اور قبائلی آبادی مجموعی آبادی کا 8.6 فیصد تھی، اور ان میں سے اکثر کی اپنی الگ مذہبی اور روحانی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا: تعداد کے لحاظ سے یہ آبادی بعض اہم' مذہبی برادریوں سے زیادہ ہو سکتی ہے جنہیں الگ خانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

چودھری نے کہا کہ ملک بھر کے قبائلی گروہ مسلسل یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ان کے مخصوص عقائد کو مردم شماری میں "ORP" یعنی "دیگر مذاہب و نظریات" کے عمومی زمرے میں شامل کرنے کے بجائے علیحدہ شناخت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مطالبے کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے جھارکھنڈ اسمبلی نے بھی متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں مرکز سے مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی عقائد کے اندراج کے لیے مردم شماری فارم میں ایک علیحدہ خانہ شامل کیا جائے۔

چودھری نے زور دے کر کہا کہ چونکہ قبائلی برادریوں کے اپنے جداگانہ عقائد، رسوم اور روایات ہیں، اس لیے انہیں ان کے مذہبی تشخص کے ساتھ مردم شماری میں نمایاں طور پر شامل کرنا انصاف کا تقاضا ہے۔