آکسیجن ایکسپریس سے کل صبح تک 450 ایم ٹن آکسیجن کی ترسیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آکسیجن ایکسپریس
آکسیجن ایکسپریس

 

 

 دہلی اور اتر پردیش جانے والی آکسیجن ٹرینیں اپنی منزل کی جانب گامزن

مزید آکسیجن لینے آج رات ایک اور ٹرین لکھنؤ سے بوکارو کے لئے روانہ ہوگی 

نئی دہلی

ٹینکروں کی پہلی ٹرین ممبئی ریجن سے ویزاگ کے لئے بر وقت روانہ ہونے کی وجہ سے ریلوے نے 302 میٹرک تن سے زیادہ آکسیجن کو بحفاظت ملک بھر کی مختلف ریاستوں تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور 154 میگا ٹن مائع میڈیکل آکسیجن کی ترسیل جاری ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے خوفناک صورت اختیار کرنے کے بعد ریلوے نے آکسیجن کی خواہاں ریاستوں کو زندگی بچانے والی آکسیجن گیس فراہم کرنے کے لئے اس کی نقل و حرکت کا چیلنج اٹھایا اور اب اسے بخوبی نبھا رہی ہے۔

پریس انفورمیشن بیورو کے ذریعہ جاری کئے گیۓ ایک حکومتی بیان کے مطابق آج چار ٹینکروں پر مشتمل ایک آکسیجن ایکسپریس ٹرین کی آج رائے گڑھ (چھتیس گڑھ) دہلی پہنچنے کی توقع ہے۔

مہاراشٹر کے باشندوں کے لئے 44 میگا ٹن (3 ٹینکروں میں) والی ایک ٹرین آج ہاپا (راجکوٹ گجرات) سے کالمبولی (قریب ممبئی) پہنچی ہے۔

ایک اور آکسیجن ایکسپریس اس وقت بوکارو (جھارکھنڈ) سے لکھنؤ (اتر پردیش) تک 90 ایم ٹن ایل ایم او (5 ٹینکروں میں) لے جارہی ہے اور توقع ہے کہ یہ کل صبح تک لکھنؤ پہنچ جائے گی ۔

آکسیجن ٹینکروں کا ایک اور سیٹ لانے کے لئے ایک اور خالی ریک لکھنؤ سے بوکارو کے لئے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ ریلوے ریاستی حکومتوں سے موصولہ تمام درخواستوں کا جواب دے رہی ہے اور اضافی آکسیجن ٹرین کی ضرورت کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مستقل رابطے میں ہے۔