راجدھانی میں ڈیلیوری ایگزیکٹیو کو چاقو مار کر قتل

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2025
راجدھانی میں  ڈیلیوری ایگزیکٹیو کو چاقو مار کر قتل
راجدھانی میں ڈیلیوری ایگزیکٹیو کو چاقو مار کر قتل

 



نئی دہلی (پی ٹی آئی) شمالی دہلی کے چندر وہار علاقے میں ہفتے کی رات 24 سالہ ڈلیوری ایکزیکیوٹو کو مبینہ طور پر اس کے پڑوسیوں نے پیسے کے جھگڑے میں چھرا گھونپ کر قتل کر دیا، پولیس نے بتایا۔

یہ واقعہ رات تقریباً 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ متاثرہ کی شناخت آشیش ورما کے طور پر ہوئی ہے جسے شراب کے نشے میں ہونے والی لڑائی کے دوران چاقو مارا گیا، پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں آشیش کی والدہ نے الزام لگایا کہ ان کے پڑوسی، بھیجن لال (32) اور راکیش (30)، جو نیلوٹھی ایکسٹینشن کے دیپک وہار کے رہائشی ہیں، نے ان کے بیٹے پر حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آشیش کو اس کے اہل خانہ دین دیال اپادھیائے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ابتدائی میڈیکل معائنے میں آشیش کے سینے کے بائیں طرف چاقو کا گہرا زخم پایا گیا، ایک پولیس افسر نے کہاکہ آشیش، جو وکاس پوری کے بھدیلا گاؤں میں رہتا تھا، غیر شادی شدہ تھا۔