نئی دہلی
دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں کھڑی تین دو پہیہ گاڑیوں کو آگ لگانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام نے بدھ کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔
پولیس کے مطابق، 8 جون کو جہانگیر پوری تھانے کو علاقے کے ای بلاک میں کھڑی دو پہیہ گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ موقع پر پہنچنے پر دو اسکوٹر اور ایک موٹر سائیکل آگ سے متاثر اور نقصان زدہ حالت میں پائے گئے۔
تاہم اس واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ شکایت اور جائے وقوعہ پر کی گئی ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف ہندوستانی نیا ئی سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 326(ایف) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو آگ لگا کر نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔
حکام کے مطابق، واقعے کی تحقیقات کے لیے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔