دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے صدر مرمو سے ملاقات کی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-03-2026
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے صدر مرمو سے ملاقات کی
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے صدر مرمو سے ملاقات کی

 



نئی دہلی
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کے روز یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ایک سرکاری بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔صدر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ملاقات کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔اس پوسٹ میں کہا گیا كہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
ترنجیت سنگھ سندھو نے بدھ کے روز دہلی کے 23ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا تھا۔ ایک اور پوسٹ میں صدر کے دفتر نے بتایا کہ صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں اتراکھنڈ، مہاراشٹر، چنڈی گڑھ، لداخ، گجرات، مدھیہ پردیش اور دہلی کے اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا کے نامزد اراکین کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا۔