دہلی کے ایل جی انل بیجل کا استعفیٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2022
دہلی کے ایل جی انل بیجل کا استعفیٰ
دہلی کے ایل جی انل بیجل کا استعفیٰ

 

 

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے۔

یہ جانکاری دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ بیجل نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

ریٹائرڈ بیوروکریٹ بیجل نے نجیب جنگ کے استعفیٰ کے بعد دسمبر 2016 میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بیجل کا نام دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال سے اختلافات کی وجہ سے بھی کئی مواقع پر بحث میں رہا تھا۔

بیجل 1969 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے، وہ اٹل بہاری باجپائی کی قیادت والی حکومت میں مرکزی داخلہ سکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

کچھ مواقع پر عام آدمی پارٹی کی حکومت کے فیصلوں کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے 'ویٹو' کر دیا تھا، جس کی وجہ سے اروند کیجریوال حکومت کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔