دہلی کی ہوا کا معیار خراب

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-10-2025
دہلی کی ہوا کا معیار خراب
دہلی کی ہوا کا معیار خراب

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
قومی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح مسلسل تیسرے دن ہوا کے معیار کو ’خراب‘ زمرے میں درج کیا گیا، اور ایئر کوالٹی انڈیکس 237 ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کی صبح اے کیو آئی 210 تھا، جبکہ منگل کو یہ 201 درج کیا گیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوا میں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔
اسی سلسلے میں دہلی کے پانچ علاقوں کی فضا ’انتہائی خراب‘ زمرے میں پہنچ گئی ہے، حالانکہ مجموعی طور پر دہلی کی ہوا ابھی بھی ’خراب‘ زمرے میں ہے۔ ہوا کے معیار کی ابتدائی وارننگ سسٹم کے مطابق، آئندہ دنوں کے لیے بھی اسی طرح کا فضائی معیار برقرار رہنے کا امکان ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، بدھ کو دہلی کا ایئر انڈیکس 233 رہا، جسے ’خراب‘ زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ منگل کو یہ 211 تھا، یعنی صرف 24 گھنٹوں میں اس میں 22 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔ این سی آر کے شہروں میں آلودگی کی صورتحال اس طرح رہی
فریدآباد کا ایئر انڈیکس 112، غازی آباد 254، گریٹر نوئیڈا 263، گروگرام 251 اور نوئیڈا 318 ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز دارالحکومت کے 38 مانیٹرنگ مراکز میں سے پانچ نے ہوا کے معیار کو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں درج کیا۔
سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق، آنند وہار میں سب سے زیادہ 345 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد وزیرپور (325)، دوارکا سیکٹر 8 (314)، دہلی یونیورسٹی نارتھ کیمپس اور سی آر آر آئی مٹھورا روڈ (دونوں 307) کے مراکز کا نمبر رہا۔ 20 اسٹیشنوں نے ’خراب‘ زمرے میں اے کیو آئی  ریکارڈ کیا، جبکہ 13 نے ’درمیانہ‘ زمرے میں۔
آئی آئی ٹی ایم پونے کے ڈسیژن سپورٹ سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق، بدھ کو بھی دہلی میں فضائی آلودگی میں ٹریفک سے خارج ہونے والے دھوئیں کا سب سے زیادہ حصہ رہا، جو کل اخراج کا تقریباً 16.7 فیصد تھا۔