دہلی پولیس نے ٹویٹر کے دہلی اور گروگرام کے دفاتر کی تلاشی لی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
دہلی پولیس نے ٹویٹر کے  دفاتر کی تلاشی لی
دہلی پولیس نے ٹویٹر کے دفاتر کی تلاشی لی

 



 

 نئی دہلی

دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے ٹویٹر انڈیا (لڈو سرائے ، دہلی اور گروگرام میں) کے دفاتر کی تلاشی لی ہے ۔

سمجھا جا رہا ہے کہ یہ سرچ آپریشن ٹول کٹ تنازعہ کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔

تاہم ، ابھی تک دہلی پولیس نے تلاشی کا مقصد ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

واضح رہے اس سے قبل دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے مبینہ ٹول کٹ تنازعہ سے متعلق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر کو نوٹس ارسال کیا تھا ۔ دہلی پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سیل نے ٹویٹر کو گذشتہ ہفتے پائے جانے والے مبینہ ٹول کٹ تنازعہ کے سلسلے میں ٹویٹ کو 'چھیڑ چھاڑ میڈیا' کے طور پر بیان کرنے کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔