دہلی پولیس کی بڑی کارروائی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-12-2025
دہلی پولیس کی بڑی کارروائی
دہلی پولیس کی بڑی کارروائی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
نئے سال سے قبل دارالحکومت میں دہلی پولیس نے آپریشن آغات شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد دہلی میں جرائم پر قابو پانا ہے۔ اس کارروائی کے تحت اب تک 285 سے زائد مجرموں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ 1000 سے زیادہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے مجرموں کے قبضے سے 21 ہتھیار، 12 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں، 7 کلو گانجا اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
دہلی پولیس کا یہ آپریشن آغات 3.0 ہے۔ اس مرحلے میں اب تک 285 مجرم گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 116 بدنام زمانہ مجرم شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جن میں 310 موبائل فون اور 231 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔
کیا کیا برآمد ہوا؟
۔21 دیسی ساختہ پستول
۔20 زندہ کارتوس
۔27 چاقو ضبط
۔6.01 کلوگرام گانجا
۔12,258 کوارٹر غیر قانونی شراب
جواریوں سے 2,30,990 روپے نقد ضبط
۔310 موبائل فون
۔231 دو پہیہ گاڑیاں اور 1 چار پہیہ گاڑی
دہلی پولیس وقتاً فوقتاً مجرموں کے خلاف مختلف آپریشنز چلاتی رہتی ہے، جن کے تحت خاص طور پر منظم جرائم میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس بار بھی آپریشن آغات 3.0 میں منظم جرائم پیشہ افراد کو ہدف بنایا گیا ہے۔