دہلی: اسکولوں کی منمانی فیس کے خلاف آرڈیننس

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2025
دہلی: اسکولوں کی منمانی فیس کے خلاف آرڈیننس
دہلی: اسکولوں کی منمانی فیس کے خلاف آرڈیننس

 



نئی دہلی: دہلی حکومت کی آٹھویں میٹنگ منگل کو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی اسکول ایجوکیشن (فیس کے تعین اور ریگولیشن میں شفافیت) بل 2025 کو کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔

اب یہ بل لیفٹیننٹ گورنر اور پھر صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔ ان کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ فی الحال اس بل کو آرڈیننس کے طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت اب آرڈیننس کے ذریعے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر پابندی لگائے گی۔ یہ قاعدہ یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے سے دہلی کے نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو راحت ملے گی۔