رکھشا بندھن پر دہلی میٹرو نے بنایا ریکارڈ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2025
رکھشا بندھن پر دہلی میٹرو نے بنایا ریکارڈ
رکھشا بندھن پر دہلی میٹرو نے بنایا ریکارڈ

 



  نئی دہلی:دہلی میٹرو میں رکھشا بندھن کے دن مسافروں کی ایک بہت بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس ہجوم نے نہ صرف عام دنوں کی مسافر تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ڈی ایم آر سی کے تمام سابقہ ریکارڈز بھی توڑ دیے۔ 8 اگست کو میٹرو میں کل 81,87,674 افراد نے سفر کیا جو دہلی میٹرو کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کا ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے 18 نومبر 2024 کو 78.67 لاکھ مسافروں نے میٹرو میں سفر کیا تھا جو اس وقت کا سب سے زیادہ ریکارڈ تھا۔ رکھشا بندھن پر بہنوں کی اپنے بھائیوں کے پاس جلدی پہنچنے کی کوشش، خاندانوں کے دوبارہ ملنے کا جوش اور بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی مشکلات  ان تینوں وجوہات نے اس بار میٹرو کو لوگوں کی پہلی پسند بنا دیا۔

دوپہر کے بعد، جب عام طور پر میٹرو کی گاڑیاں خالی ہوتی ہیں، تب بھی بوگیاں مسافروں سے بھر گئیں۔ سب سے زیادہ رش راجیو چوک، ہاؤز خاص اور کالکاجی جیسے انٹروچینج اسٹیشنز پر دیکھا گیا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے 8 اگست کو 92 اضافی سروسز چلائیں، جبکہ اگلے دن یعنی 9 اگست کو یہ تعداد بڑھا کر 455 کر دی گئی۔

پلیٹ فارم سے لے کر اسٹیشن کمپلیکس تک سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی گئی تاکہ مسافروں کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ دہلی میٹرو میں مسافروں کی تعداد کے ریکارڈ 08 اگست 2025 : 81,87,674 مسافر وں کا تھا، 18 نومبر 2024 : 78.67 لاکھ مسافر (تہوار کے موسم میں ہجوم)تھا، 14 اگست 2023 : 71.22 لاکھ مسافر (یوم آزادی کی شام)، 04 اکتوبر 2022 : 69.94 لاکھ مسافر (تہوار کے موسم میں خریداری کا دور) تھا۔