دہلی: شخص نے جمنا پل سے لگائی چھلانگ ، تلاش جاری

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
دہلی: شخص نے جمنا پل سے لگائی چھلانگ ، تلاش جاری
دہلی: شخص نے جمنا پل سے لگائی چھلانگ ، تلاش جاری

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
جنوب مشرقی دہلی میں ایک شخص نے اپنی بہن سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے مبینہ طور پر جمنا دریا کے ایک پل سے چھلانگ لگا دی۔ ایک افسر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔افسر نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر ریتک (21) نے اپنی بہن سے جھگڑے کے بعد جمنا پل سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ ریتک کی بہن سمن نے سن لائٹ کالونی تھانے میں پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی نے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس کی ایک ٹیم اور ایک پی سی آر وین موقع پر پہنچی، جہاں پل پر ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون پڑا ملا۔ کرول باغ میں رہنے والی اور سول سروس امتحان کی تیاری کر رہی سمن بھی موقع پر پہنچی، جس نے پورا واقعہ بیان کیا۔
پولیس کے مطابق، ریتک پچھلے چند مہینوں سے نوکری کی تلاش میں اپنی بہن کے ساتھ رہ رہا تھا اور اپنی محبوبہ سے اختلاف کے بعد سے افسردہ تھا۔ یہ سب اس کی بہن نے پولیس کو بتایا۔ افسر نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فائر بریگیڈ کے ساتھ ہی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی ایک ٹیم کو فوراً بلایا گیا۔ این ڈی آر ایف کی ایک موٹر بوٹ ٹیم نے اس کے چھلانگ لگانے کے 20 منٹ کے اندر اندر تلاش کا آپریشن شروع کر دیا۔
بچاؤ مہم پوری رات اور پیر کی صبح بھی جاری رہی، لیکن فی الحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔