دہلی شراب گھوٹالہ: اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-02-2026
دہلی شراب گھوٹالہ: اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بری
دہلی شراب گھوٹالہ: اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بری

 



دہلی 
دہلی شراب پالیسی سے جڑے انتہائی زیرِ بحث مبینہ گھوٹالہ معاملے میں بڑی راحت دیتے ہوئے عدالت نے اروند کیجریوال اور رہنما منیش سسودیا کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے کے لیے خاطر خواہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، اسی وجہ سے دونوں رہنماؤں کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے کہا کہ منیش سسودیا کے خلاف شراب پالیسی کے معاملے میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے مزید کہا کہ سی بی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن نہیں پایا گیا اور نہ ہی کسی مجرمانہ سازش کے شواہد ملے۔ عدالت نے واضح کیا کہ استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔ عدالتی فیصلہ آتے ہی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا كہ اس دنیا میں کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائے، شیوا شکتی سے اوپر نہیں ہو سکتا۔ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔