دہلی: ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-08-2025
دہلی: ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش
دہلی: ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی پولیس نے ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الصوبائی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کے سرغنہ اور ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک افسر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
افسر کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 809 گرام ہیروئن برآمد کی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اندازاً قیمت 80 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 3,300 روپے نقد اور تین موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
ملزمان کی شناخت نئی سیماپوری کے رہائشی کاشم (36) اور بندو دیوی (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ بندو دیوی پر منشیات و نفسیاتی اثر ڈالنے والے مادہ جات کے قانون کے تحت دو مقدمات پہلے سے درج ہیں اور وہ جولائی 2024 سے تڑی پار تھی۔
افسر نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر 29 جولائی کو کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم نے سیماپوری سے کاشم کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 789 گرام ہیروئن برآمد کی۔ تفتیش کے دوران کاشم نے انکشاف کیا کہ وہ بندو دیوی کے لیے کام کرتا تھا۔ بندو اپنے ایک قریبی رشتہ دار عارف عرف سمیر کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ عارف اب بھی مفرور ہے۔
پولیس نے 3 اگست کو گروگرام کے سینی کھیڑا گاؤں میں ایک کرائے کے مکان سے بندو دیوی کو تلاش کر کے گرفتار کیا۔ پولیس حراست کے دوران بندو دیوی تفتیش کاروں کو سیماپوری لے گئی جہاں سے 20 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس عارف کی تلاش اور گروہ کے دیگر ممبران کی شناخت میں مصروف ہے۔