دہلی :شراب کی ‘ہوم ڈلیوری‘کی منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
نئی سہولت
نئی سہولت

 

 

 نئی دہلی: کیجریوال حکومت نے قومی راجدھانی دہلی میں شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کر دی ہے۔ منظوری کے بعد موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے شراب کی فراہمی کی جا سکے گی۔ اس سے پہلے چھتیس گڑھ حکومت نے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کی تھی۔ حکومت نے شراب کی ہوم ڈلیوری کے حق میں دلیل دی ہے کہ اس فیصلے سے کورونا کے دور میں شراب کی دکانوں پر ہجوم اکٹھا نہیں ہوگا۔ دہلی آب کاری ترمیمی ضابطہ 2021 کے مطابق، ایل 13 لائسنس برداروں کو لوگوں کے گھروں تک شراب فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’لائسنس بردار صرف اور صرف موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے آرڈر حاصل ہونے کے بعد ہی گھروں میں شراب کی ڈلیوری کرے گی اور کسی بھی ہاسٹل، دفتر یا ادارے میں شراب فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘

حالانکہ اس سے پہلے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کی اجازت تھی لیکن ای میل یا فیکس کے ذریعے آرڈر ملنے کے بعد ہی لائسنس بردار شراب کی فراہمی کر سکتے تھے۔ اب موبائل ایپ یا آن لائن پورٹل سے آرڈر کرنے پر شراب کی ہوم ڈلیوری ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام شراب کی دکانوں کو فوری طور پر ڈلیوری کرنے کے لئے مجاز کیا جائے گا۔