دہلی ہائی کورٹ:مشتبہ آئی ایس دہشت گرد کی عرضی پر این آئی اے کو نوٹس جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-01-2022
دہلی ہائی کورٹ:مشتبہ آئی ایس دہشت گرد کی عرضی پر این آئی اے کو نوٹس جاری
دہلی ہائی کورٹ:مشتبہ آئی ایس دہشت گرد کی عرضی پر این آئی اے کو نوٹس جاری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو حیدرآباد کے ایک باشندے کی درخواست پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کیا جسے آئی ایس آئی ایس کے ساتھ مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے وقت نابالغ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ملزم عبدالقادر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی ڈویژن بنچ نے جانچ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ 2 فروری2022 تک اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرے۔

قادر کے وکیل ایڈووکیٹ محمد مبین اختر نے کہا کہ ان کے موکل 12اگست 2018 کو گرفتاری کے بعد سے حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) اکشے ملک نے این آئی اے کی طرف سے پیش کئے گئے نو گواہوں نے استغاثہ کے مقدمے کی حمایت کی اور ان سب کی ٹرائل کورٹ نے جرح کی۔

 قبل ازیں اسی بنچ نے عبدالقادر کی طرف سے دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی تھی، جس میں قومی راجدھانی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے 29 جنوری 2021 کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جس میں ان کے کیس کو جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ منتقلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ جب وہ دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تو وہ نابالغ تھا۔

قادر کے وکیل نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے موکل کی تاریخ پیدائش 25 نومبر 1999 تھی اور اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔