نئی دہلی / آواز دی وائس
اسمرتی ایرانی نے سن 1991 میں دسویں اور سن 1993 میں بارہویں امتحان پاس کیا تھا یا نہیں، اس بارے میں دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایس ای کو آر ٹی آئی کے تحت معلومات دینے کے حکم کو پیر کے روز منسوخ کر دیا۔ یہ فیصلہ سناتے وقت جسٹس سچن دتہ نے کہا کہ متنازعہ حکم میں سی آئی سی کا پورا نقطۂ نظر مکمل طور پر غلط تھا۔
انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا كہ یہ نتیجہ اخذ کرنا کہ کسی شخص خاص کی ڈگری/نمبروں/نتائج سے متعلق معلومات ‘عوامی اطلاع’ کی نوعیت کی ہیں، یہ سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کی براہِ راست اور مکمل خلاف ورزی ہے جو مرکزی عوامی اطلاعاتی افسر، ہندوستان کی سپریم کورٹ بنام سُبھا ش چندر اگروال معاملے میں دیا گیا تھا۔