دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ججوں، وکیلوں نے خالی کیا روم

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2025
دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ججوں، وکیلوں نے خالی کیا روم
دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ججوں، وکیلوں نے خالی کیا روم

 



نئی دہلی:دہلی میں بم کی دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس دھمکی کے بعد عدالت کی تمام کارروائیاں اچانک روک دی گئیں اور وکلاء کے مطابق اطلاع دی گئی کہ عدالت میں بم ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کی آفیشل ای میل آئی ڈی پر یہ دھمکی موصول ہوئی ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ دھمکی بھرے ای میل میں لکھا گیا: ’’مقدس جمعہ کے دھماکوں کے لیے پاکستان اور تمل ناڈو کی ملی بھگت ہے، جج روم/عدالتی احاطے میں تین بم رکھے گئے ہیں۔ دوپہر 2 بجے تک جگہ خالی کر دی جائے۔‘‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی میں اس طرح کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں سرکاری دفاتر، اسکولوں، عدالتوں اور دیگر اہم اداروں کو بم دھماکوں کی جھوٹی اور بعض اوقات سنگین دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

ایسے واقعات نے دہلی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو بارہا ہائی الرٹ پر مجبور کیا ہے۔ اکثر یہ دھمکیاں ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، جنہیں بعد میں جھوٹا ثابت کیا جاتا ہے، لیکن ہر بار سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جگہ خالی کرائی جاتی ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔