کورونا پر دہلی ہائیکورٹ :پانی اب سر سے اونچا ہوگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
دہلی ہائیکورٹ
دہلی ہائیکورٹ

 

 

نئی دہلی

دہلی ہائیکورٹ نے دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی ، بستروں اور ادویات کی قلت کے حوالے سے ہفتے کے روز بھی کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اس دوران عدالت نے دہلی حکومت کی خوب سرزنش کی ہے۔

سماعت کے دوران دہلی کے بترا اسپتال نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کے یہاں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ بترا ہسپتال کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہم آج صبح 6 بجے سے ہی ایس او ایس میں ہیں ، ہمارے پاس 307 مریض داخل ہیں ، جن میں سے 230 آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ ہر کوئی تناؤ میں ہے ، یہاں تک کہ ہم بھی تناؤ میں ہیں۔ ہائیکورٹ نے بترا ہسپتال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈاکٹر ہیں ، آپ کو اپنی نبض پکڑنی ہوگی۔

سماعت کے دوران عدالت نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ اگر آپ فوج سے درخواست کرتے تو وہ اپنی سطح پر کام کرتے۔ ان کا اپنا انفراسٹرکچر ہے۔ دہلی میں مزید بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے مسلح افواج کی مدد لینے کی تجاویز پر دہلی حکومت کے مشیر نے کہا کہ ہم اعلی سطح پر اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ حکومت اس پر غور کررہی ہے۔ ہم 15000 مزید بستر کا انتظام کر رہے ہیں۔