دہلی: 15 اگست کے لیے ہائی الرٹ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 07-08-2025
دہلی: 15 اگست کے لیے ہائی الرٹ
دہلی: 15 اگست کے لیے ہائی الرٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
سیکیورٹی ایجنسیوں نے 15 اگست (یومِ آزادی) کے پیش نظر ایک بڑا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران دہشت گرد ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خالصتان دہشت گرد تنظیمیں اور پرو خالصتان سماج دشمن عناصر 15 اگست کو ماحول خراب کرنے کی سازش کر سکتے ہیں۔ دہلی کو اے کے -47، آ ر ڈی ایکس اور ہینڈ گرینیڈ کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ "سکھ فار جسٹس" کے سلیپر سیل بھی 15 اگست کے پیش نظر دہلی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ماحول بگاڑنے کی کوشش
معلومات کے مطابق "سکھ فار جسٹس" کے سلیپر سیل، گُرپتَوَنت سنگھ پنوں کے اشارے پر 15 اگست کے موقع پر لال قلعہ اور دیگر حساس علاقوں میں ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ حساس علاقوں میں پرو خالصتان نعرے لکھ کر اشتعال پیدا کر سکتے ہیں۔
سکھ فار جسٹس" کی سرگرمیوں پر کڑی نظر
اس الرٹ کے بعد دہلی پولیس کے تمام اضلاع، کرائم برانچ اور اسپیشل سیل کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے اسپیشل سیل کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ "سکھ فار جسٹس" کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے۔
دہلی میں پولیس کی گشت
واضح رہے کہ کل نئی دہلی میں واقع لال قلعہ میں تلاشی کے دوران دو پرانے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں کارتوس خراب حالت میں لگ رہے ہیں اور انہیں فورینسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک سرکٹ بورڈ بھی ملا ہے، جو پرانا معلوم ہوتا ہے اور غالباً کسی پروگرام میں لائٹنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہوگا۔ اس برآمدگی کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔