دہلی:بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے 42 ملازمین کورونا سے متاثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
دہلی:بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے 42 ملازمین کورونا سے متاثر
دہلی:بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے 42 ملازمین کورونا سے متاثر

 

 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اس دوران دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے 42 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ بی جے پی کے کور گروپ کی میٹنگ سے قبل پیر کو بڑے پیمانے پر جانچ کی گئی تھی، جس کے بعد 42 عملے میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں کئی صفائی کارکن بھی ہیں۔ ان سب کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وسطی دہلی کے منٹو روڈ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر کو کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل طور پر سینیٹائز کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی نے ایک نیا پروٹوکول متعارف کرایا ہے، جس کے تحت کسی بھی بڑی میٹنگ سے پہلے دہلی ہیڈ کوارٹر کے تمام ملازمین کا کووڈ-19 کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ایک خبر رساں ایجنسی نے بی جے پی کے ایک کارکن کے حوالے سے کہا، "صرف دفتر سے متعلق ضروری سرگرمیوں میں شامل لوگ ہی ہیڈکوارٹر آ رہے ہیں۔"

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے منگل کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کا دوسرا دور آج ہوگا۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ بھی پیر کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔