دہلی: دانش نے بچائی مانجھے سے زخمی ابھینوکی جان ، پولیس نے اعزاز سے نوازا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-08-2022
دہلی: دانش نے بچائی مانجھے سے  زخمی ابھینوکی جان ، پولیس نے اعزاز سے نوازا
دہلی: دانش نے بچائی مانجھے سے زخمی ابھینوکی جان ، پولیس نے اعزاز سے نوازا

 

 

نئی دہلی: دہلی کے علاقے جگت پوری میں ایم بی اے کی تیاری کرنے والا طالب علم پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا،مگرانسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والے دانش نے بروقت زخمی ہوگیا، شخص کو 10 منٹ میں اسپتال لے جایا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔

دانش ایمازون میں جاپانی زبان کے مترجم کے طور پر کام کرتا ہے۔ ڈی سی پی شاہدرہ آر ستیہ سندرم کے مطابق 7 جولائی کی رات 18:49 بجے کسی نے فون کرکے بتایا کہ جگت پوری علاقے میں ابھینو نامی لڑکا پتنگ کے دھاگے سے ٹکرانے سے زخمی ہوگیا ہے اور اسے میکس پتپرگنج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک بائک پڑی ہوئی تھی اور زمین پر خون کے دھبے نظر آرہے تھے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ عینی شاہد دانش نے ابھینو کو بروقت آٹو کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔

آپریشن کے بعد ابھینو کی حالت مستحکم ہے۔ ابھینو کو آٹو میں لے جاتے وقت دانش کے کپڑے بھی خون سے رنگ گئے تھے۔ دانش جگت پوری کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ ابھینو فرید آباد کے ایک کالج سے بی کام کر رہا ہے اور کناٹ پلیس میں ایک کوچنگ سے ایم بی اے کی تیاری کر رہا ہے۔

واقعہ کے وقت وہ کناٹ پلیس سے اپنی بہن کے گھر جگت پوری جا رہا تھا۔ ابھینو دہلی کے بدر پور علاقے میں رہتا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ابھینو کی جان بچانے والے دانش کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔