دہلی: اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 20 سنگین مریضوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
المناک واقعہ
المناک واقعہ

 

 

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) قومی راجدھانی دلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب کل دیر رات کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔ اس سے قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، اگرچہ یہاں کی اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کا سبب آکسیجن کی کمی ہونے سے انکار کیا ہے